آرمی چیف کی درخواست ، مولانا کو ڈیزل نہ کہو، وزیراعظم عمران خان

دیر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھ سے  درخواست کی کہ مولانا فضل  الرحمان کوڈیزل نہ کہیں ، جس پر میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عوام نے فضل الرحمن کا نام  ڈیزل رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان  کے  پاسپورٹ کی عزت نہیں، تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا ، تین لوگوں نے ملک کو کمزور کیا ،یہ دنیا کے سامنے جھکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، نوازشریف اور زرداری نے   اپنے اثاثوں کی وجہ سے  مذمت نہیں کی ، ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف  کررہی تھی، نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیز ل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ۔ ڈیزل سے کہتاہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ  افواج پاکستان ہے۔ جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ  ہوجاتے ہیں، ڈیزل     بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ مجھے یہ بھی کہتےہیں نوازشریف کو بھگوڑا مت کہیں ،وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی  سے  خفیہ ملاقات کی، کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری  آصف زرداری اداروں کو ٹھیک کریں گے ؟کیا شہبازشریف  ملکی اداروں کو ٹھیک کریں گے ؟ کیا  یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟ سب کو پیغام ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے ولا ہے ۔ شکر ہے کہ ان لوگوں نےعدم اعتماد پر مجھے ردعمل کا موقع دیا میں اس دفعہ ایک گیند پر تین وکٹیں گراوں گا۔ ڈی چوک اسلام آبا دمیں عوام کا سمندر ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف امریکی صدر کےساتھ بیٹھے  تھے اور ان کی  کانپیں ٹانگ رہی تھیں، بلاول بچے کی کیا بات کروں ،اتنا پیسہ خرچ کرکے اسلام آبا دآیا۔ زبردستی لیڈر بنانے میں ایسے ہی مسائل ہوتے ہیں، امریکہ میں مہنگائی کاچالیس سالہ ریکارڈٹوٹاہے، آج میرا مقابلہ تین ڈاکووں سے ہے، ایک یارکر سے تین وکٹیں اڑاوں گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ایک طرف خطرناک ڈیزل دوسری طرف شکل سے ڈاکو لگنے والا زرداری، تیسری ڈرامہ باز شوبازشریف ہے، یہ تین چوہے میرا شکر کرنے نکلے ہیں جلد ان کا شکار ہو جائے گا، ابھی ڈیزل نے پریس کانفرنس کی، ڈیزل کا مطلب تھا کہ ہم فوج کو ٹھیک کریں گے، ڈیزل نے کہا جب میں اقتدار میں آوں گا تو ادارے ٹھیک کرینگے، ہمارے دشمنوں کا پروگرام ہے ہمارے ملک کو تین حصوں میں توڑنا،ہمارا ملک تین حصوں میں ٹوٹا نہیں اس کی وجہ فوج ہے۔ بلاول کو زبردستی لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آج میرا مقابلہ ان تین ڈاکووں سے ہے،وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ یہ تین ڈاکو مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں، کہتے ہیں کرپشن کیسز بند نہ کیے تو تمہاری حکومت گرا دیں گے، حکومت گرانا آسان ہے ، جان دینی پڑ ی تو بھی ڈاکووں کو نہیں چھوڑوں گا،  اپوزیشن کے لوگ نوٹوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں، ان چوروں نے35سال حکومت کر کے اچھے اور برے کی تمیز ختم کردی۔ 15سے20کروڑ میں ہمارے ایم این ایز کو کہہ رہے ہیں ضمیر بیچیں ۔ کبھی اپنا ضمیر نہ بیچنا ،عزت اور ذلت دینے والی ذات خدا  ہے،جو بھی ضمیر بیچے گا اسے اوپر والا معاف نہیں کرے گا، جوآفر تم کررہے ہو وہ میرے ایم این ایز مجھے بتاتے ہیں، انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہو تا ہے

Comments are closed.