آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے، شہباز شریف
پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے، وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔
COAS Gen Qamar Javed Bajwa's address at Royal Military Academy Sandhurst UK as chief guest is not just a matter of honour for the armed forces but also for Pakistan. This is a recognition of the Pakistan-UK strategic partnership & the success of our armed forces in war on terror.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 12, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
Comments are closed.