آرمی چیف کا انجینئرز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انجینئرز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف کو ترکیہ اور شام کے زلزلے کے دوران پاک فوج کی ریسکیو کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ارکان کی متاثرہ علاقوں میں کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انجینئرز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو ترکیہ اور شام کے زلزلے کے دوران پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں ریسیکیو کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکی اور شام کے ساتھ پاکستان کے پائیدار اسٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر قدرتی آفات اور بحران کے وقت مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.