راولپنڈی/ کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے جبکہ پاک فوج سے اس میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.