ایران کے شہر سراوان میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے لیے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے انہیں رخصت کیا۔ اس موقع پرایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی نیک خواہشات ہمارے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
پاکستان نے سراوان میں پاکستانیوں کے قتل کو دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور ایران نے مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایران کے پاکستانی صوبے بلوچستان میں حملے کے بعد شروع ہوئی جس پر پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلالیا اور ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا تھا۔
Comments are closed.