ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان دے کر ادا کی ، عمران خان
ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے، آج قوم ارشد شریف کی وفات پر سوگوار ہے، ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر طاقتور کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے، آج قوم ارشد شریف کی وفات پر سوگوار ہے، ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی ہے، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر طاقتور کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے۔
Shocked at the brutal murder of Arshad Sharif who paid the ultimate price for speaking the truth – his life. He had to leave the country & be in hiding abroad but he continued to speak the truth on social media, exposing the powerful. Today the entire nation mourns his death.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات اور شواہد کی جانچ کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
عمران خان ارشد شریف کے گھربھی پہنچے جہاں ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔
عمران خان ارشد شریف کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ عمران خان گواہ رہنا میرے بیٹے نے ملک کےلئے قربانی دی۔عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی
Comments are closed.