ارشد شریف منوں مٹی تلے جا سوئے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک
سینئرصحافی کا نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کیا گیا، ایچ الیون میں تدفین، نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کر دی گئی۔ان کی نماز جنازہ دوپہر2 بجے فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس سے پہلے ارشد شریف کی میت کو قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال سے صبح ان کے گھر منتقل کیا گیا تھا۔جہاں سے ساڑھے 12 میت نماز جنازہ کےلئے فیصل مسجد لے جائی گئی۔
ارشد شریف کے گھرکے باہر بھی لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔ہرطرف پھول ہی پھول بکھرے تھے، ارشد شریف کی میت کو قافلے کی صورت میں فیصل مسجد پہنچایا گیا۔فیصل مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے سندھ پولیس اور ایف سی کے اہلکار بھی تعینات رہے۔مجموعی طور پر 3 ہزار 792 سیکیورٹی اہلکار فیصل کے اطراف میں تعینات کئے گئے۔
Comments are closed.