ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے، ہم بے آسرا ہو گئے، اہلیہ
ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا، پورے پاکستان سے گزارش ہے ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھیں، ارشد سچ کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں، اہلیہ جویریہ صدیق کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے۔ ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا ہم بے آسرا ہو گئے ہیں۔
سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی میت کو قائد اعظم اسپتال کے سرد خانے میں شفٹ کر رہے ہیں وہ آج بھی مسکرا رہے تھے۔ پورے پاکستان سے گزارش ہے ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھیں۔ میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جویریہ صدیق نے کہا کہ پورا ملک ارشد شریف کی مغفرت کی دعا کرے، ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا جس کے چلے جانے کے بعد ہم بے آسرا ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد سچ کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
ارشد شریف کو دو روز قبل کینیا پولیس نے شبے کی بنیاد پر فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا تھا اور ان کی لاش گزشتہ شب پاکستان لائی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
Comments are closed.