ارشد شریف کا قتل،اہل خانہ کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
دونوں سیکرٹری فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں، کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم
اسلام آباد : اینکراورصحافی ارشد شریف کے قتل پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ارشد کی باڈی کہاں ہے؟۔درخواست گزار وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نامزد افسر کو ارشد شریف کی فیملی سے فوری ملاقات کی ہدایت کتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں،
Comments are closed.