ارشد شریف کا قتل، قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور
ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدرسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ہم اُمید کرتے ہیں ارشد شریف قتل کی انکوائری جلد مکمل ہوگی۔ ارشد شریف کے خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں، پاکستان میں صحافت کرنا بہت ہی مشکل ہے، گزشتہ چارسالوں میں صحافیوں کی آزادی کے ساتھ بھی کھیلا گیا، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد : کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قرار داد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی۔
سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قرار داد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان سینئر صحافی کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہے، ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، یہ ایوان ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کرتا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدرسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ہم اُمید کرتے ہیں ارشد شریف قتل کی انکوائری جلد مکمل ہو گی۔ ارشد شریف کے خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں، پاکستان میں صحافت کرنا بہت ہی مشکل ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، نومنتخب اراکین اسمبلی کو ایوان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ 4 سال تبدیلی کے نام پرملک تباہ کیا گیا، گزشتہ چارسالوں میں صحافیوں کی آزادی کے ساتھ بھی کھیلا گیا۔سابق وزیراعظم نے جاتے جاتے معیشت پر خود کش حملہ کیا۔ شہباز شریف اوران کی معاشی ٹیم نے دن رات محنت کی، ہم نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچالیا ہے، اسمبلی کا جتنا وقت رہ گیا ہے ملکر سب محنت کریں گے پھر الیکشن کی طرف جائیں گے، ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔
Comments are closed.