ارشد شریف قتل، تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں،رانا ثنا اللہ

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہئے،اب کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں، واوڈا نے اس فیملی کو بے نقاب کیا جس کا کاروبار دبئی اور کینیا میں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔سارے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈاکے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں رہتی۔فیصل واوڈا نے اس فیملی کو بے نقاب کر دیا جس کا کاروبار دبئی اور کینیا میں ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلسل رابطے میں تھے۔ان کو کیسے جھٹلائی۔میری پوزیشن اجازت نہیں دیتی کہ واوڈا کی طرح کھل کر بات کروں۔دو شخصیات ہی ہیں جن پر اس معاملے میں دھیان جاتا ہے۔جیسے ہی ارشد شریف کی میت آنے لگی تو عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

Comments are closed.