ارشد شریف کا قتل، میت کا پوسٹ مارٹم مکمل

پوسٹ مارٹم کی درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اوررمنا پولیس نے کی۔ انٹرنل پوسٹ مارٹم کے لیے میت کو مردہ خانہ لایا گیا ہے ، صبح کے اوقات میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ایکسرے اور سٹی سکین کے بعد میت کو انٹرنل پوسٹ مارٹم کیا گیا، پمز میڈیکل بورڈ

اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل لیا گیا،میت کو پمز اسپتال سے قائداعظم اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ آٹھ رکنى میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا ،ایکسرے اورسٹی اسکین بھی کیا گیا۔

سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے قائد اعظم اسپتال سے پمزلایا گیا۔ ارشد شریف کے اہلخانہ بھی پمزاسپتال پہنچے ، اہلخانہ کی درخواست پرای این ٹی سرجن اور او ایم ایف ایس سرجن کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا۔

پمزاسپتال میں 8 رکنى میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا، میڈیکل ڈائریکٹر پمز کے مطابق پوسٹ مارٹم کی درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اوررمنا پولیس نے کی۔ انٹرنل پوسٹ مارٹم کے لیے میت کو مردہ خانہ لایا گیا ہے ، صبح کے اوقات میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ایکسرے اور سٹی سکین کے بعد میت کو انٹرنل پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پمز اسپتال سے قائداعظم اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔

Comments are closed.