آزادی صحافت کیلئے ارشد شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کی ارشد شریف کے گھر آمد، صدر مملکت نے ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے ارشد شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر آمد آمد ہوئی، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی،
صدر مملکت عارف علوی نے ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی صدر مملکت نے ارشد شریف کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد صحافت کیلئے مرحوم ارشد شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،ارشد شریف تحقیق اور حقائق کے ساتھ بلاخوف اپنی رائے کا اظہار کرتے تھے
صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
Comments are closed.