بحیثیت وزیراعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ ٹیلیفون لائن بگ ہوگئی، عمران خان

آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے،آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہائوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا،عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں،عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے، سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہائوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا۔ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔جے آئی ٹی کی تشکیل سے آڈیو لیکس پر تحقیقات کی جا سکیں گی۔جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پتہ چلے گا کون ایسی آڈیو لیک کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حساس معاملے کو غیر قانونی طور پر ریکارڈ اور بعد میں ہیک کیا گیا۔آڈیو لیکس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پر سامنے آ گئی۔

Comments are closed.