نئے معاونین خصوصی کا تقرر، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم

7 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 40 ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، اور 4 مشیر بھی شامل ہیں

اسلام آباد : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا اعزاز وزیراعظم شہاز شریف نے حاصل کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک ساتھ 7 نئے معاونین خصوصی تعینات کر دئیے جس کے بعد کابینہ کے اراکین کی تعداد 85 تک پہنچ گئی۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے 7 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے بعد کابینہ ارکان کی ،تعداد 85 ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید، ملک سہیل خان، چوہدری عابد رضا اور محمد معین وٹو کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے، تاہم، ان کا عہدہ  وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ 7 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 40 ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، اور 4 مشیر بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.