اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے 2 دن قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی۔
سابق وزیر خزانہ و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ بنی گالہ سے گھر جانے کےلے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو وہاں دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔ دونوں افراد نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہو گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو کہا کہ کیا آپ کا دماغ خراب ہے،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کچھ نہیں۔
Comments are closed.