ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنیکا اعلان
مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے لیے اے ڈی بی کی امداد قابل ستائش ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ اعلان کنٹری ڈائریکٹر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو دو ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنے کے اعلان کو سراہا۔ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کی جانب سے سیلاب کے بعد امداد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے لیے اے ڈی بی کی امداد قابل ستائش ہے۔
Comments are closed.