آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل
اسپتال میں آصف علی زرداری کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے
کراچی : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اسپتال میں آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔سابق صدر پاکستان گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔
آصف زرداری اس سے قبل بھی اسی اسپتال میں مختلف مواقع پر زیر علاج رہے ہیں اور ان کا علاج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.