اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ عشائیے میں شریک حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک کو مل کر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق کیا، عشائیے کے موقع پر بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورے بھی دئیے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔
عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی ودیگر شریک ہوئے۔ شاہزین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان ودیگر بھی عشائیے میں موجود تھے۔ عشائیے میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور ودیگر بھی شریک تھے۔ غفور حیدری، فیصل سبزواری، چوہدری یاسین، چوہدری سالک حسین، اسرار ترین، سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ ودیگر بھی عشائیے میں موجود تھے
Comments are closed.