آصف زرداری مسلم لیگ ن سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، شیخ رشید

وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی، دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے، شیخ رشید کا ٹویٹ

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم منہ چھپانے کے بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی، وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی، دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے، ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔ شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے، 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آ جائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

 

 

Comments are closed.