اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن ایک وقت پر کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات میں کہا موجودہ فریم ورک میں ایک وقت پر انتخابات ممکن نہیں ، ہم نے ایک وقت پر انتخابات کیلئے کہا ترمیم کر لیتے ہیں ۔ پاکستان میں پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ نہیں آئین بڑا ہے ، ستمبر یا اکتوبر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہو جائے گی ، ہم نے کہا اگر حکومت چلانے کا کوئی پلان ہے تو ہمارے سامنے رکھیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکا سے بھی زیادہ مہنگائی ہے ، پاکستان کی 75فیصد لوگوں کی ریپریزنٹیشن نہیں ، فرق تاریخ کا نہیں، مسئلہ بجٹ پیش کرنے کا ہے ۔عالمی اداروں کے مطابق بجٹ دیں گے تو مہنگائی مزید بڑھے گی ، مذاکرات کے پہلے دو دور میں الیکشن کی تاریخ پر بات نہیں ہوئی ۔مذاکرات میں طے ہوا کہ آئین سے ماورا کوئی حل نہیں نکالا جائے گا ، اگریہ الیکشن کی تاریخ کامعاملہ حل کرناچاہتےہیں توعدالت میں جاکربتادیں۔بینچ دو کا ہو یا چار کا یہ ہمارا مسئلہ نہیں ، ہم آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ حکومت سپریم کورٹ کے ججز پر الزامات لگا رہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران کریں گے۔پرویز الہیٰ یا مونس الہیٰ ایم پی اے بن گئے تو وزیراعلیٰ بننا ممکن ہے، پارٹی میں ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں بات نہیں ہوئی۔
Comments are closed.