عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟
پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، وزیرداخلہ راناثناءاللہ
اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟، اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔
وزیرداخلہ راناثناءاللہ خان نےعمران خان کی اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے۔ دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟ اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے ۔وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟، اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے۔ وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی ۔عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے ۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے۔
Comments are closed.