آڈیو لیک:وزارت داخلہ کی تحقیقات شروع، جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گزشتہ 6 ماہ سے تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کرے گی،وزیر اعظم ہائوس اور آفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دیں، جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گزشتہ 6 ماہ سے تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کرے گی،وزیر اعظم ہاوس اور آفس میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔جے آئی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاوس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

وزیراعظم ہاوس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی۔تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسروزیراعظم ہائوس میں موجود تھا۔وزیراعظم ہاؤس میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

Comments are closed.