آڈیولیکس : سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل

کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

اسلام آباد : وزیراعظم ہاوس کی سائبر سکیورٹی کیخلاف ورزی اور آڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے لئے بارہ رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی سات روز میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہبازشریف کوپیش کرے گی۔

 وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ ہوں گے جبکہ کمیٹی میں ڈی جی آئی بی ، ڈی جی آئی ایس آئی یا انکے نمائندے اور سیکرٹری کابینہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر امن الحق، وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملوں کو روکنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی اور وزیراعظم ہاوس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی وزیراعظم ہاوس اور سرکاری دفاتر کی فول پروف سائبر سکیورٹی کے لیے اپنی سفارشات بھی 15 روز میں تیا رکرے گی۔

Comments are closed.