آڈیولیکس:رجسٹرارکے اعتراضات کےخلاف عمران خان کی چیمبراپیل دائر

رجسٹرار آفس کا 22 اکتوبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، درخواست میں استدعا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کر دی۔جس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا 22 اکتوبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات ختم کر کے درخواست کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔رجسٹرار آفس کے اعتراضات آئین کی رو سے برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔رجسٹرار آفس نے حقائق کا جائزہ لیے بغیر حکم جاری کیا۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

Comments are closed.