وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ایک شہری نے غداری کا مقدمہ درج کرنے کےلیے لاہور پولیس کو درخواست دیدی۔جیل روڈ کے رہائشی فرقان احمد نے تھانہ سول لائنز میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاکہ 29 اکتوبر کی شام 7 بجے ایک ٹی وی پروگرام میں ایاز صادق انڈین فوج کے حق میں بول رہے تھے، انہوں نے پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔
درخواست گزار نے کہاکہ ایاز صادق پاکستان کی سلامتی کے منافی ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ لہذا ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
Comments are closed.