اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں نیب اور عمران خان ذمہ دار ہیں۔ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان صاحب کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں۔یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں، اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر ایکٹ یعنی قانون کی شکل دی۔ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں،اس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے پرہیزکریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔ یہ ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ آزاد اور خودمختار پارلیمان میں بحث کے بعد نیب ترامیم منظور کی گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ایک شق پر بحث کرنے کے بعد قومی اسمبلی نے اس کی منظوری دی ہے۔ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ترامیم کی گئی ہیں۔ کئی کئی سال سے یہ عدالتی فیصلے تھے جن کی روشنی میں یہ ترامیم کی گئیں
Comments are closed.