اسلام آباد: پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔بابرکروز میزائل بی 1 کے کامیاب تجربے پرصدر،وزیراعظم، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کومبارکباد دی۔
بابرکروزمیزائل بی 1 کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اورچئیرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر بھی موجود تھے۔ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔
Comments are closed.