کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی
بجلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر تا نومبر مہنگی کی گئی ہے، نیپرا
اسلام آباد : کراچی والوں کے لئے بری خبر۔نیپرا نے اکیاون پیسےبجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر تا نومبر مہنگی کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سرکاری موشن پر سماعت ہوئی جس میں نیپرا نے حکومت کی درخواست پر بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔کراچی کے صارفین نومبر سے جنوری 2023 ء تک 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کریں گے۔
نیپرا حکام کےمطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے جبکہ عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے، دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔
Comments are closed.