بحران کا ذمے دار باجوہ، فیصلہ کن وقت ہے،ایک ہوجائیں،عمران خان
ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں،اس میں باجوہ کا ہاتھ ہے،اگر پاکستان کو کوئی جماعت دلدل سے نکال سکتی ہے تووہ تحریک انصاف ہے،اقتدار میں بیٹھی ساری جماعتیں ایک طرف ہوگئی ہیں۔پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ایم کیوایم میں دھڑے ایک ہورہے ہیں،باپ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔خدشہ ہےہمیں کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے،اداروں کو کہتاہوں ملک کے لیے سب ایک ہوجائیں،عمران خان کا خطاب
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے۔پاکستان آج مسائل کا شکارہے۔پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے۔ ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں، اُس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ ہے۔ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔
مہنگائی کے خلاف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ 20سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے۔90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا۔پاکستان ٹوٹا اور بنگلادیش بنا وہ بھی بڑا بحران تھا۔ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بحران کے ذمہ دار شخص صرف جنرل(ر)باجوہ ہیں۔شوکت ترین کو بھی جنرل (ر)باجوہ کے پاس بھیجا تھا۔ان کو جاکر سمجھائیں۔پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی۔سب کو ملکرجدوجہد کرکے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔انتخابات ہوں گے تو سیاسی استحکام آئے گا جس سے معاشی استحکام بھی آئے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔اگر پاکستان کو کوئی جماعت دلدل سے نکال سکتی ہے تو وہ تحریک انصاف ہے۔اقتدار میں بیٹھی ساری جماعتیں ایک طرف ہوگئی ہیں۔پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایم کیوایم میں دھڑے ایک ہورہے ہیں۔باپ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔خدشہ ہے ہمیں کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ساڑھے 7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئےہیں۔یہ وقت جدوجہد کرنے کا ہے۔سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔اداروں کو کہتاہوں ملک کے لیے سب ایک ہوجائیں۔آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔پاکستان اس طرف جارہاہے جہاں سری لنکا پہنچ گیاتھا۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے اوربڑھتی جا رہی ہے۔ہمارے دشمنوں کا ایجنڈا پورا ہو رہا ہے۔امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے۔ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے۔صرف ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں۔ضمنی الیکشن میں ساری جماتیں ایک ٹکٹ پر لڑیں۔
Comments are closed.