سابق صدرآصف علی زرادری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبرکوطے پا گئی ہے ۔
ترجمان بلال ہاؤس کی جانب سے جاری کارڈ کے مطابق بختاوربھٹوزرداری کی منگنی محمود چوہدری سے 27 نومبرکوطے ہوئی ہے ۔
منگنی میں کورونا ایس اوپیزکا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ مہمانوں کوکورونا ٹیسٹ کروا کر اپنی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی۔ رپورٹ منفی آنے پرہی مہمان منگنی کی تقریب میں شرکت کرسکیں گے۔ محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجریونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔
Comments are closed.