بلوچستان کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کےلئے، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSRelief) نے تین اضلاع میں 9,000 ضروری فوڈ پیکجوں کی تقسیم رمضان کے مقدس مہینے میں کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
ان میں سے 8000 فوڈ پیکج گوادر، 500 کوئٹہ اور 500 ضلع چاغی میں کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد درکار ہنگامی امدادی کوششوں کے پیش نظر میں شروع کیا گیا تھا۔
ان فوڈ پیکجوں کی تقسیم نے انتہائی ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں کو اہم غذائیت فراہم کی ہے۔
ہر فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل، 2 کلو کھجور اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔
اس منصوبے کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، مقامی حکومتی انتظامیہ اور برائیٹ سٹار اور حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ جس سے تینوں اضلاع میں 63000 افراد مستفید ہوئے ۔
Comments are closed.