بلوچستان:پاک ایران بارڈر پر دہشتگرد حملہ،4 سیکیورٹی اہلکارشہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.