الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔جان محمد جمالی ،یار محمد رند اور نواب اسلم رئیسانی کے ظاہر اثاثے ہی اربوں کے نکلے۔ زرعی زمین، گاڑیاں اور بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں۔
ممبر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی 1 کروڑ20 لاکھ روپے اور 40 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں ۔ان کے پاس 60 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ہے ۔جان محمد جمالی کے پاس نقد 1 کروڑ 27 لاکھ27 ہزار روپے سے زائد رقم ہے ۔یار محمد رند 14 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں ۔یار محمد کی ڈیرہ مراد جمالی میں رہایشی پلاٹ کی قیمت 30 لاکھ روپے ،کوئٹہ میں گھر کی 2 کروڑ روپے اور اسلام آباد میں 3کروڑ 60 لاکھ روپے کا گھر ہے ۔یار محمد رند کے دبئی میں دو اپارٹمنٹ کی قیمت 3 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اور ویلاز کی 4کروڑ 20 لاکھ روپے ہے ۔ان کے پاس 25کروڑ روپےسے زائد زرعی اجناس اور 20 لاکھ روپےکا ذاتی اسلحہ بھی ہے۔
ممبر بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین ہیں۔ نواب اسلم رئیسانی کی زرعی زمین 19 کروڑ ، رہائشی پلاٹ 1 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاہے ۔نواب اسلم رئیسانی کے پاس 3 ارب 75 کروڑ روپےسے زائد کی گاڑیاں بھی ہیں ،اکاوئنٹ میں 51 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد جبکہ 23 کروڑ روپےکے جانور ہیں ۔نواب اسلم رئیسانی کی بیرون ملک مالٹا میں بھی 1 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ہے۔
Comments are closed.