بنوں:فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،اسلحہ وگولہ بارود برآمد:آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کا سپاہی 25 سالہ محمد وسیم شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.