بنوں آپریشن دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، آرمی چیف کا عزم
لڑائی کو دہشتگردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم مینر
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم ٹی ٹی پی بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔
گزشتہ روزہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، دورہ اس اہمیت کا حامل ہے جس سے فوج، عوام اور دہشتگردوں کو مضبوط پیغام گیا۔ بنوں آپریشن یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کے تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا، فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشتگردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے، آرمی چیف نے دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دے دیا، آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا، آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول پیدا ہو گیا، بنوں آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے۔
Comments are closed.