وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی 59 کریموں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیاتو 57 میں پارہ پایا گیا جن میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں، صابن کے ٹیسٹ ہوئے تو 14 میں سے 4 صابن جلد کے لیے خطرناک نکلے۔
زرتاج گل نے کہاکہ مرکری یعنی پارہ ایک بہت خطرناک کیمیکل ہے جس سے تھرمامیٹر، بی پی آپریٹس اور ڈینٹل کی فلنگ ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر چیز کو مرکری سے پاک کریں۔تمام کمپنیز کے مالکان سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، اب تمام ٹیسٹ پی ایس کیو سی اے سے ہونگے۔ کاسمیٹک کمپنیوں کو 2020 تک وقت دیا گیاہے ۔ وائٹننگ کریموں والے اپنی پرا ڈکٹس میں پارے کی سطح کو 1 پی پی ایم تک لائیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ میڈیا میں وائٹنگ کریموں کے حوالے سے بھرپور تشہیری مہم چلائی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر آپ گورے چٹے نہیں ہیں تو شادی نہیں ہوگی اور کالا ہونا بری بات ہے، یہ صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے حوالے سے بھی کہا جاتا ہے، یہ اسلام اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔
Comments are closed.