عوام کےلئے بڑا ریلیف: پٹرول 12.63،ڈیزل 12.13 روپے سستا
پٹرول کی نئی قیمت 224.80، ڈیزل کی نئی قیمت 247.43 روپے ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.19،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.78 روپے لٹر کمی،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد اس کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 13 پیسے کمی کے بعد 247روپے43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئ قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا ہے۔جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے۔ بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
Comments are closed.