نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری مدعو

کراچی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مدعو کیا گیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے تاہم ان کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ثبوت کے طور پر دعوت نامہ طلب کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مدعو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے تاہم بلاول کی تقریب میں شرکت کے واضح امکانات ہیں۔خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر اپنے عہدہ صدارت کا حلف 20 جنوری کو اٹھائیں گے۔

Comments are closed.