30نومبر کو ملتان میں جلسے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادرینے کہاہے کہ 30 نومبرکوملتان میں یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرادری نے کہا کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، جوکرنا ہے کرلیں، 30 نومبرکو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

 

Comments are closed.