اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے، برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہذا نوجوانوں اور اپنی نسلوں کے لیے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار بھر بھارت کو تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی اور واضح کیا تھا کہ جنگ پاکستان یا بھارت کے مفاد میں نہیں، بات چیت ہی مسائل کا واحد حل ہے۔
Comments are closed.