بلاول پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لائیں گے، آصف علی زرداری

بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے،اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا،کچھ خودغرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا،پاکستان کو پھر باوقار ملک بنائیں گے، سابق صدر آصف علی زرداری کا بھٹو کے یوم ولادت پرجیالوں کے نام پیغام

سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے 95 ویں یوم ولادت پرجیالوں اورحامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عوام آج بھی بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے قاتلوں اور سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا۔ذوالفقارعلی بھٹو فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے۔ذوالفقار علی بھٹونے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا۔کچھ خودغرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا۔پاکستان کو پھر باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے بینظیربھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی تھی۔بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

Comments are closed.