بارڈر سکیورٹی کے معاملات وفاق کی زمہ داری ہے،سوات کے حالات اچھے نہیں ،عمران خان
صوبائی حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی لیکن سوات کی دیکھ بھال نہیں کی گئی اور کچھ نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف قانونی سیاسی فنڈنگ کرنے والی واحد جماعت ہے دیگرجماعتوں کی فنڈنگ غیرقانونی ہے لیکن افسوسناک ہے چیف الیکشن کمشنرخاموش ہے جوکہ متنازع اور انکے گھرکا آدمی ہے، عمران خان
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بارڈرسیکورٹی کے معاملات وفاق کی زمہ داری ہے،سوات کے حالات اچھے نہیں ،عمران خان نے چیف الیکشن کمیشن کو متنازع قراردے دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی فنڈنگ پرچیف الیکشن کمشنرخاموش ہے کیونکہ وہ انکے گھرکا آدمی ہے آڈیولیکس پرعدالت جائیں گے ،
چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی ، وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیکس پرکہا کہ سرویلینس توہوتی ہے لیکن فون ٹیپ کرنا اورریلیز کرنا اس سے بڑا ایشو کیا ہوگا؟ آڈیولیکس پرعدالت جا رہے ہیں ،ضمانت مسترد ہونے کے سوال پرعمران خان نے کہادرخواست خارج ہوئی توپھرکیا ہوتا ہے جیل ہی جانا ہوگا میرا سٹیمنا شریفوں سے زیادہ ہے،
عمران خان نے سوات کے سوال پرکہاکہ بارڈر سکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی زمہ داری ہے، صوبائی حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگرکچھ نہیں ہوا
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان تحریک انصاف قانونی سیاسی فنڈنگ کرنے والی واحد جماعت ہے دیگرجماعتوں کی فنڈنگ غیرقانونی ہے لیکن افسوسناک ہے چیف الیکشن کمشنرخاموش ہے جوکہ متنازع اور انکے گھرکا آدمی ہے
عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان پر کہاکہ انہوں نے واضح کیا کہ سائفرآیا تھا
Comments are closed.