برطانوی ہائی کمشنرپاکستان کی خوبصورتی کے دلدادہ، زلفی بخاری کی مہمان نوازی کا بھی شکریہ

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر بھی پاکستان کے حسن اور مہمان نوازی سے متاثر، کہتے ہیں پاکستان میں سیاحت بڑھ رہی ہے ، پاکستان کی خوبصورتی کی دنیا تعریف کررہی ہے۔ مزید سیاح بھی پاکستان آئیں گے،برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے سوشل میڈیا پیغام میں معاون خصوصی زلفی بخاری کی مہمان نواز ی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ویڈیو اور ٹویٹر پیغام میں کہا ہےمجھے خوشی ہے پاکستان میں سیاحت بڑھ رہی ہے ، پاکستا ن کی خوبصورتی کی دنیا تعریف کررہی ہے،پاکستان میں سیاحت سے مقامی آبادی کے حالات میں بہتری کیساتھ ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں۔ برطانیہ پاکستان میں مضبوط سیاحت کا فروغ چاہتاہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہےکورونا وائرس سے پہلے ہزاروں برطانوی شہری پاکستان سیاحت کےلئے آئے،پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے پر برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی ،برطانوی ائیر لائنز نے پاکستان میں فلائٹس شروع کیں،یہ ضروری ہےپاکستان میں گرین سیاحت سے قدرتی خوبصورتی کا تحفظ کیا جائے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے الٹیف قلعہ سے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے متعلق ویڈیو بھی اپ لوڈ کی اور معاون خصوصی زلفی بخاری کی مہمان نواز ی کا بھی شکریہ اد اکیا۔

Comments are closed.