اسلام آباد : پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان کی تقاریر پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
پیمرا کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے۔عمران خان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
Comments are closed.