اسلام آباد:نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں 1155 ارب روپے اضافے کی تجویز ہے۔اے پی سی سی کا اجلاس 4 جون کو طلب کرلیاگیاہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں مہنگائی، برآمدات، درآمدات اورترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائیں گی۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7255 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ دفاع کی مد میں 1586 ارب روپے کا بجٹ مختص کیے جاسکتے ہیں۔ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے کی وصولی کی تجویزہے،قرض پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔
Comments are closed.