اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2022-23 کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا۔کہتے ہیں کہ انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے۔اتحادی جماعتوں کے قائدین۔کابینہ ارکان کی قیمتی تجاویز اور آراء کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Congratulations to Federal Minister for Finance @MiftahIsmail & his entire team on the presentation of a balanced, progressive and pro-people budget. Making a budget in financially challenging times with so many constraints is no less than a herculean task.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ملک کی کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی تجاویز سے راہنمائی فرمائی۔وفاقی بجٹ 2022-23 ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے۔ مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کئے ہیں ۔بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی ہے اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی ہے۔
Congratulations to Federal Minister for Finance @MiftahIsmail & his entire team on the presentation of a balanced, progressive and pro-people budget. Making a budget in financially challenging times with so many constraints is no less than a herculean task.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ صاحب ثروت کو مشکل حالات میں غریبوں کی مشکلات کا بوجھ اٹھانے میں بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔زراعت۔صنعت۔تجارت۔آئی ٹی۔ فلم وثقافت سمیت ہر شعبے کی بہتری کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔پہلی بار زراعت کو ٹیکس استشنی ملا ہے جس سے زراعت اور کسان کو ایک نئی معاشی زندگی ملے گی۔زرعی مشینری۔آلات۔بیجوں سے لے کر اس شعبے سے منسلک اشیاء اور آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے ملک میں گرین انقلاب برپا ہوگا۔ان تاریخی اقدامات سے نہ صرف اجناس اور ہماری فصلوں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ ملک میں خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے اتنا بڑا ریلیف کسی حکومت نے نہیں دیا۔مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس نظام کی اصلاح۔جرات مندانہ اہداف اور تنخواہ دار کا آئینہ دار بجٹ ہے۔انکم ٹیکس سے چھوٹ کے ذریعے تنخواہ دار اور کم وسائل والوں کی آمدن بڑھے گی ۔سستا پٹرول اور سستا ڈیزل سکیم پورا سال جاری رہے گی۔توانائی۔تعلیم۔صحت۔روزگار۔کاروبار کو توجہ دی ہے۔ طالب علموں۔نوجوانوں اور خواتین کے لئے مراعات دی ہیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے طالب علموں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔چین پاکستان دوستی کے عظیم منصوبے سی پیک پر کام کی رفتار تیز کریں گے۔ایک سال میں ملک کو گزشتہ چار سال کے شدید بحرانوں سے نجات دلانا کسی معاشی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ سیاسی مفاد کا نہیں سوچا۔پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مفاد کو د یکھا ہے۔
Comments are closed.