بیوروکریسی کے سب سے بڑے فورم سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی نے فیصلہ کیاہے کہ کابینہ ارکان کے ساتھ ڈائیلاگ کیا جائے گا کہ بیوروکریسی کے سنٹرل سلیکشن بورڈ سے پارلیمنٹرینز کو نکالا جائے اور وفاقی وزراء کو متبادل پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز بنایا جائے ۔
سیکریٹریز کمیٹی نے کہاکہ سول سرونٹس کو سیاسی مداخلت سے الگ رکھا جائے اور نیب کی ہراسیمنٹ سے بھی محفوظ کیا جائے ۔ اس مقصد کے لیے سول سرونٹس سے متعلق نیب آرڈیننس میں ترامیم منظور کی جائیں اور سرکاری ملازمین کے احتساب کیلئے ایک طے شدہ نظام وضع کیا جائے۔سول سرونٹس کے خلاف الزامات کا پہلے کمیٹی میں جائزہ لیا جائے جو سیکریٹری خزانہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور متعلقہ چیف سیکرٹری پر مشتمل ہو ۔
اجلاس میں کہا گیاکہ سرکاری افسران کے لئے تعیناتی کی مدت کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے اور بیوروکریٹس کے بار بار تبادلوں اورتقریروں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
Comments are closed.