عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ تھا، عون چوہدری کابیان قلمبند

 اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں بیان قلمبند کرادیا۔ عمران خان نے  ریحام خان کو طلاق بشری ٰ بی بی کے کہنے پر دی ، بشریٰ بی بی نے عمران خان سے کہاکہ ،ہم میاں بیوی رہیں گے تو وہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔31 دسمبر2017 کو عمران خان نےکہا کہ یکم جنوری کوبشریٰ بی بی سے نکاح کے انتظامات کرو۔

عدالت کو دئیے گیے بیان  میں عون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا ذاتی اسسٹنٹ، سیاسی سیکرٹری اور قریبی ساتھی تھا اورا ن کے تمام سیاسی اور ذاتی معاملات کو دیکھتا تھا، عمران خان کی ریحام سے 2015 میں طلاق ہوئی، بشریٰ بی بی نے عمران خان کوکہا  کہ فی الفور ریحام خان کو طلاق دے دو۔ریحام ملک میں موجود نہیں تھیں، عمران خان نےریحام خان کو ای میل پر طلاق دی تھی،  طلاق کے بعد عمران خان اکثر کہتےکہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ۔31 دسمبر2017 کو عمران خان نےکہا کہ یکم جنوری کوبشریٰ بی بی سے نکاح کے انتظامات کرو۔میں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس پر عمران خان نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی طلاق ہوگئی ہے۔میں اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لےکر روانہ ہوگیا، یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ لاہور میں نکاح ہوا۔میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں، نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا پوچھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہاکہ طلاق نامہ دے دیا جائےگا، نکاح کے بعد معلوم ہواکہ عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا۔۔۔

عون چوہدری نے مزید بتایاکہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کا دورانیہ مکمل نہ ہونے کا علم تھا، عدت کے دوران نکاح کی بات میڈیا پر آنے پر عمران خان نے مجھے بلاکربتایاکہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا، میں نے دورانِ عدت نکاح کا پوچھا توعمران خان نےکہاکہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018 کے پہلے دن نکاح ہوگا، عون چوہدری کے مطابق عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا، پیش گوئی کے زیر اثر عمران خان نے نکاح کیا جس کے بعد کہاکہ 18فروری کو بشریٰ بی بی کے ساتھ دوبارہ نکاح کےانتظامات کرو۔

Comments are closed.