ضمنی انتخابات 90 روز کیلئے ملتوی کیے جائیں، وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھاری نفری درکار ہوگی۔ ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباو ہوگا، ان اداروں سے  اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، وزارت داخلہ کا خط

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ضمنی انتخابات 90 روز کیلئے ملتوی کیے جائیں۔ مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے متعلق خط تحریر کیا گیا ہے جس میں 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی نے وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ وفاق اور صوبوں نے اپنی زیادہ تر توانائیاں اور وسائل بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔ مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے۔ محاصرہ کی یہ تاریخیں 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں

وزارت داخلہ نے خط میں کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھاری نفری درکار ہوگی۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباو ہوگا، ان اداروں سے  اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی  انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں

Comments are closed.